کلیو لینڈ،22جولائی(رائٹر)امریکہ میں صدارتی عہدے کے انتخابات کےلئے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ڈیموکریٹک حریف ہلیری کلنٹن کو ہرانے کی اپیل کر تے ہوئے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ وزیر خارجہ رہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے کی وراثت چھوڑ
گئیں۔
ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی عہدے کی نامزدگی کو قبول کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے اپنی ایک تقریر میں خود کو مزدور طبقے کا دوست بتایا ۔
مسٹر ٹرمپ کی تقریر آٹھ نومبر کو ہونے والے صدراتی عہدے کے انتخابات کے پیش نظر محترمہ کلنٹن کےخلاف ان کی تشہیری مہم کی شروعات کےکے طورپر دیکھی جارہی ہے۔